ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر مذاکرات کار نے تہران میں یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات میں علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے مواقف کی وضاحت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس سنٹر کے مطابق مجید تخت روانچی نے کہا کہ تہران، یورپی یونین سے باہمی احترام اور ایک دوسرے کے امور میں مداخلت نہ کرنے کی اساس پر اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس طرح کے تعلقات، فریقین کے فائدے میں ہوں گے۔ نائب وزیر خارجہ تخت روانچی نے کہا کہ بعض مسائل پر اختلافات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین، علاقے کے مسائل جیسے شام، عراق ، افغانستان اور انسداد منشیات نیز عالمی مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان مشترکہ اقدامات کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے ایران اور یورپ کے درمیان پٹروکیمیل مصنوعات کی برآمدات، غذائي اشیاء اور ادویہ جات نیز طبی سازوسامان کی درآمدات کی زمین ہموار کی گئی ہے۔ تخت روانچی نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران منطقی تشویشوں کو دور کرنے کے لئے کام کررہا ہے اور آئندہ ہفتے ویانا کے مذاکرات میں بھرپور طرح سے شرکت کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504878
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر مذاکرات کار نے تہران میں یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات میں علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے مواقف کی وضاحت کی ہے۔